Wednesday, November 9, 2011

Jaago Pakistan: Hajjatul wida (JAAGO PAKISTAN)

Jaago Pakistan: Hajjatul wida (JAAGO PAKISTAN): حجتہ الوداع کے موقع پر رسول کریم ؐ نے مسلمانوں سے آخری خطبہ ارشاد فرمایا اے لوگوں!شاید آئندہ سال اور اس کے بعد پھر کبھی تم سے یہاں ملاق...

Hajjatul wida (JAAGO PAKISTAN)

حجتہ الوداع کے موقع پر رسول کریم ؐ نے مسلمانوں سے آخری خطبہ ارشاد فرمایا
اے لوگوں!شاید آئندہ سال اور اس کے بعد پھر کبھی تم سے یہاں ملاقات نہ ہو سکی
جو تم میں غریب ہے اسے وہی کھلائو جو تم کھاتے ہو
وہی پہنائو جو تم پہنتے ہو
کہ سب کو اللہ ہی کی طرف لوٹنا ہے اور وہ تم سے تمہارے اعمال کا حساب لے گا
جو موجود ہے وہ انہیں بتا دیں جو موجود نہیں
تم سب ایک آدم کی اولاد ہواور تم میں سب سے بہتر وہ ہے جسے اللہ کا خوف ہی
میں جو کچھ کہوں اسے غور سے سنو!
ایام جاہلیت کے مقتولین کا قصاص اوردیت دونوںختم کی جاتی ہیں
یاد رکھو ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے اور تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں
مسلمانوں میں رنگ' نسل اور قبیلے کا کوئی امتیاز نہیں
کوئی مسلمان کسی دوسرے کے مال پر ناجائز تصرف نہیں کرے گا
ورنہ یہ ایک دوسرے پر ظلم ہو جائے گا
لوگوں غور سے سنو!
جو چیز میں تم میں چھوڑے جا رہا ہوںوہ چیز نہایت واضع اور روشن ہی
اور وہ ہے اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت!
اگر اسے مضبوطی سے پکڑے رہو تو کبھی ٹھوکر نہ کھائو گی
پھر آپ نے تکمیل دین کے حوالے سے اس آیت کی تلاوت فرمائی
''آج کے دن ہم نے تمہارے لئے دین کو مکمل کر دیااور اپنی نعمت تم پر تمام کر دی اور تمہارے لئے دین اسلام کو پسند کر لیا

Monday, June 20, 2011

Jaago Pakistan: About Jaago Pakistan

Jaago Pakistan: About Jaago Pakistan: "JAAAGOOO!!! Seems like the logo of Nescafe!! Isn't it!!!!! But it literally means JAAAGOOO!!! Jaagoo Pakistan. We hear Pakistani youth say..."

بھارت کے دلتوں کے بارے میں تصویریں

لندن کے تاریخی مقام سینٹ پالز کیتھیڈرل میں انڈیا کے دلتوں کے بارے میں تصویروں کی ایک نمائش کی گئی ہے جس کا عنوان ہے ’بیئنگ ان ٹچیبل‘ یعنی ’اچھوت ہونا‘ ۔
اس نمائش میں انڈیا کے دیگر علاقوں میں رہنے والے دلتوں کی کہانیاں ان فوٹوز کے ذریعے بیان کی گئی ہیں۔








Ababelen hain hum_JAAGO PAKISTAN

ابابیلیں ہیں ہم

بس اس قدر ہی فرض ہے ہم پر

کوئی کنکر کوئی پتھر

ذرا ان ہاتھیوں کے لشکروں پر پھینک دے اور پھر

افق کے پار جا پہنچے جہاں ساروں کو جانا ہے

ابابیلیں ہیں ہم

بس اس قدر ہی فرض ہے ہم پر

Sunday, June 19, 2011

افلاس کی بستی میں ذرا جا کے تو دیکھو


افلاس کی بستی میں ذرا جا کے تو دیکھو
وہاں بچے تو ہوتے ہیں مگر بچپن نہیں ہوتا

آج دنیا فسادات اور بے مقصد جنگوں میں اپنے وسائل جھونک رہی ہے جبکہ انسانیت دم توڑتی نظر آتی ہے . آج وقت بھوک اور افلاس کے خلاف جنگ کرنیکا ہے . آج انسانیت کی بقا کی فکر کرنیکی ضرورت ہے جسے کہ ہم اپنے ہی پاؤں تلے روند رہے ہیں

غریب افراد کی مدد کرنا صرف حکومتوں کا ہی فرض نہیں ہے انہیں تو اپنے پیٹ اور تجوریوں کے بھرنے کے علآوہ کچھ فرصت نہیں ہے
آج ہمیں انفرادی اور معاشرتی طور پر میدان میں آنے اور انسانیت کی خدمت کرنیکی ضرورت ہے . اپنے ارد گرد نظر آنے اور رہنے والے ان لوگوں سے نفرت مت کرو . ان کو کھانا ؛ پینا اور جو ہو سکے انکی خدمت کرو . آپ یقین نہیں کر سکتے کہ اگر ان جیسے بھوک اور افلاس کے ہاتھوں افراد کو اگر ایک وقت کآ بھی کھانا کھلا دو تو یہ دنیا جہان کی عبادات سے افضل ہے . کسی ننگے پاؤں نظر آنے والے بچے کو اگر ایک جوتی ہی خرید دوگے تو اس کے دل سے نکلنے والی دعا اور خوشی تمہاری دنیا و آخرت بدل کے رکھ دیگی . شاید کہ ہم سمجھ سکیں
آگے آؤ اور کچھ انسانیت کی بھی خدمت کرو . چاہے وہ انفرادی طور پر ہو یا اجتماعی طور پر

uth jwana by SOCH_JAAGO PAKISTAN

JAAGO PAKISTAN NEWS